سری نگر:۷۱، اگست: : فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے ہفتہ کو جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات سے ملاقات کی جو30 ستمبر کو ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ میٹنگ فوج کے سری نگر میں واقع فوج کی 15 کورکے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔فوج نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار اورجموں و کشمیر پولیس کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات نے فورسز کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔فوج کی شمالی کمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل سچندرا کمار، نے نئی تقرری پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنے کےلئے خصوصی ڈی جی پی اور ڈی جی پی کے نامزد کردہ نلین پربھات سے ملاقات کی اور فورسز کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔بیان کے مطابق ہندوستانی فوج اور جموں اور کشمیر پولیس ،مرکزی زیرانتظا م علاقے کی حفاظت اور سلامتی کو مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ1992 بیچ کے آئی پی ایس افسرنلین پربھات نے کشمیر میں سی آر پی ایف میں بڑے پیمانے پر خدمات انجام دی ہیں اور بعد میں آندھرا پردیش کی خصوصی اینٹی ماو ¿سٹ پولیس فورس گرے ہاو ¿نڈز کی سربراہی کی ہے۔جموں و کشمیر میں اپنی پوسٹنگ سے پہلے وہ ایلیٹ نیشنل سیکیورٹی گارڈ (NSG) کے چیف تھے۔ایک دن پہلے، فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے 15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے ساتھ شمالی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔آرمی ناردرن کمانڈر نے فوجیوں کی لگن کی تعریف کی اور تمام رینکس پر زور دیا کہ وہ چوکس رہیں، حکمت عملی کی درستگی کو برقرار رکھیں اور مستقبل کے چیلنجوں کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھیں۔