سری نگر/18اگست2024ئضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ جو ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بھی ہیں، نے آج ڈِی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں ضلع میں آئندہ اسمبلی اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے آغاز میں ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے ریٹرنگ افسران (آر اوز)، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز)، ضلع اور اے سی سطح کے نامزد نوڈل افسران اور اِنتخابی مشینری کے افسران و ملازمین کے ساتھ اِنتخابی عمل کے اہم پہلوو¿ں کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس کا بنیادی مقصد ضلع سری نگر کے تمام آٹھ اسمبلی حلقوں میں آزادانہ، منصفانہ، احسن اور شفاف اِنتخابات کو یقینی بنانا ہے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اسمبلی اِنتخابات کے لئے مختلف اہم پہلوو¿ں اور سرگرمیوں کے بارے میں تیاریوں کا جائزہ لیا جس میں لاجسٹک ضروریات کا جائزہ ، اَفرادی قوت کے اِنتظام کی منصوبہ ، اِنتخابی عملے و الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) کی ٹرانسپورٹیشن ، تربیتی اِنتظام ، اَخراجات کی نگرانی ، میڈیا ، مواصلات ، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ ، پی ڈبلیو ڈی ووٹرز ، سویپ سرگرمیاں ، اجازت اور پولنگ عملے کی رینڈمائزیشن شامل ہیں۔ اُنہوںنے اے آر اوز اور نامزد نوڈل افسران سے کہا کہ وہ پولنگ مقامات ، سٹیشنوں ، تقسیم و کلیکشن سینٹر پر ہر ضروری سہولیت کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کریں۔ اُنہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ایک مو¿ثر اور محتاط اِنتخابی انتظام کے منصوبے کو یقینی بنانے کے لئے زمینی سطح پر موجود تمام دستیاب اَفراد اور مشینری کو تیار کریں۔
’اِنتخابی ضابطہ اخلاق‘ کو سختی سے عمل کرنے کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ پر خصوصی زور دیا گیا۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ریلیوں و تقریبات اور پروگراموں کے لئے بروقت اجازت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں و دیگرشراکت داروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام آر اوز اور نامزد نوڈل اَفسران پر زور دیا۔
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے آر او میں ایک مضبوط کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ آئندہ اِنتخابات کی مو¿ثر نگرانی کی جاسکے ۔اُنہوں نے تمام پولنگ بوتھوں پر رائے دہندگان، پولنگ عملہ اور اِنتخابی ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے لئے مناسب سہولیات (اے ایم ایف) کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔