سرینگرکے این ایس18 اگست : جموں کے ریاسی علاقے میں اتوار کے روز ایک کار حادثے کی شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سواراساتذہ 2اساتذہ اورایک کمسن بچی سمیت3افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس واقعے میں ایک 2دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔جبکہ واقعے کے بعد مقامی لوگ پولیس اور فوج نے بچاو کارروائیوں میں حصہ لیا ،۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) مطابق کے چسانہ علاقے میں اتوار کی سہ پہر ایک خوفناک کار حادثے میں دو اساتذہ اور ایک نابالغ لڑکی کی موت ہو گئی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر1024 JK20B تھا ریاسی کے چسانہ علاقہ کے چمیلو موڑ کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جانے پر، ایک نابالغ لڑکی نے آخرکار دم توڑ دیا، جس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔اہلکار نے ہلاک ہونے والے تینوں کی شناخت غلام دین اور محمد امین کے طور پر کی ہے، جو دونوں پیشے سے استاد ہیں، اور نابالغ لڑکی سمیرا غلام کے طور پر کی گئی ہے جو سبھی ریاسی کی تحصیل چسانہ کے علاقے ہموسن سے تعلق رکھتے تھے انہوں نے نے مزید کہا، "ایک اور زخمی، ایک نابالغ، جس کی شناخت سجاد غلام کے نام سے ہوئی ہے، کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہےن نمائندے نے بتایا کہ علاقے میں واقعے کے بعد صف ماتم بچھ گیا ہے جبکہ مقامی پولیس اور فوج نے اس واقعے میں بچاو کارروائیوں میں حصہ لیا ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیات شروع کی ہے ۔خیال رہے گزشتہ دنوں جنوبی کشمیر کے شوپیان علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 2سرکاری استاد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔