ہفتہ, جون ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

جموں وکشمیر اَسمبلی اِنتخابات ۔2024 کے پہلے مرحلے کیلئے 279اُمید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے

پانپور ، بھدرواہ ، ڈوڈہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ 16اُمید وار کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست کو ہوگی اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست

by Srinagar Mail
27/08/2024
A A
جموں وکشمیر اَسمبلی اِنتخابات ۔2024 کے پہلے مرحلے کیلئے 279اُمید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/27اگست2024ئجموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر کے سات اَضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں 279 اُمیدواروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔18 ستمبر 2024 ءکو ہونے والے اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا منگل کو آخری دن تھا۔چیف الیکٹورل آفیسر کے آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان اُمیدواروں کی تفصیل بتائی گئی ہے جنہوں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ضلع اننت ناگ میں کُل72، ضلع پلوامہ میں 55، ڈوڈہ ضلع میں 41، کشتواڑ ضلع میں 32، شوپیاں ضلع میں 28، کولگام میں 28 اور رام بن ضلع میں 23 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
صوبہ جموں میں کشتواڑ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں سے48۔اندروال اے سی سے کُل 13 اُمیدواروں کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 49۔کشتواڑ کے لئے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ 50۔پڈر۔ناگسینی سے 8 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ڈوڈہ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں سے 51 ۔بھدرواہ میں 16 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ اسمبلی حلقہ 52 ۔ڈوڈہ سے 16 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ 53 ۔ڈوڈہ ویسٹ سے 9 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔رام بن ضلع کے2 اَسمبلی حلقوں میںسے 54۔رام بن سے کُل 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ 55۔بانہال اے سی سے 10 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔صوبہ کشمیر میں پلوامہ ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں سے اسمبلی حلقہ 32 ۔پانپور سے 16 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ 33 ۔ترال سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ34۔ پلوامہ سے 14 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ 35 ۔راجپورہ اے سی سے 12 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
اسمبلی حلقہ36 ۔زینہ پورہ سے کُل 15 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں جبکہ ضلع شوپیاں کے 37 ۔شوپیاں اے سی سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ضلع کولگام کے تین اسمبلی حلقوں میں سے 6 اُمیدواروں نے 38۔ڈی ایچ پورہ اے سی سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 39 ۔کولگام سے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ 40۔دیوسرسے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔ضلع اننت ناگ کے سات اسمبلی حلقوں میں سے 41۔ڈورو اے سی سے کُل 12 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 42 ۔کوکرناگ (ایس ٹی) سے 11 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ43۔ اننت ناگ ویسٹ سے 14 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ44۔ اننت ناگ سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ سری گفوارہ۔بجبہاڑہ سے 3 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیں۔اسمبلی حلقہ 46۔شانگس۔اننت ناگ ایسٹ سے 13 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے ہیںجبکہ 47۔پہلگام اے سی سے 6 اُمیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔واضح رہے کہ 18 ستمبر 2024 ءکو ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 5.66 لاکھ نوجوانوں سمیت 23.27 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے اِنتخابی حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں سے 11.76 لاکھ مرد اور 11.51 لاکھ خواتین اور 60خواجہ سرا رائے دہندگان ہیں۔پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن 20 اگست 2024 ءکو جاری کیا گیا تھا اور پہلے مرحلے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست 2024 ءیعنی آج سہ پہر 3بجے تک تھی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموںو کشمیر میں3ستمبر بارشوں کا امکان :محکمہ موسمیات

Next Post

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی نامزدگیوں کی جانچ پڑتال

Related Posts

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح

جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے

’ہندوستانیوں کو نقصان پہنچانے والے سزا کو دعوت دیں گے:وزایر داخلہ امیت شاہ

Next Post
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی نامزدگیوں کی جانچ پڑتال

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی نامزدگیوں کی جانچ پڑتال

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کشمیرموسلادار بارشوں کا سلسلہ جاری

حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

اسمبلی انتخابات کےلئے2024 تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail