سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی سنیچرورا کو جموں پہنچ رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ ادھر وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ہے جبکہ جموں میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔اسی دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا دورہ کرنا اور گریز 29ستمبر کو طے ہوگیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 28ستمبر بروز سنیچروار کو دورے جموں پر وارد ہو رہے ہیں جس دوران وہ جموں میں مولانا آزاداسٹیڈیم میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی مولانا آزاد اسٹیڈیم میں بی جے پی کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آخری مرحلہ میں ہونے والی یکم اکتوبر کو ووٹنگ کے سلسلے میں مشتر کہ ریلی سے خطاب کریں گے ۔وزیر اعظم مودی کے دورے جموں کے پیش نظر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموںجہاں وزیر اعظم کو ریلی سے خطاب کرنا ہے وہ فورسز کی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ جموں کے بیشتر مقامات پر اضافی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی ناکوں پر چیکنگ بھی تیز کر دی گئی ہے۔ ادھر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 29ستمبر کو کرنا اور گریز میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ 29ستمبر کو راجناتھ سنگھ کا دورہ گریز اور کرنا ہ ہے جہاں وہ انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ ریلیوں کے مقام کو حمتی شکل دی جا رہی ہے