جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سال2016کی سرجیکل اسٹرائکس نے دہشت گرد آقاﺅں کو ہلا کر رکھ دیا: نریندر مودی

by Srinagar Mail
28/09/2024
A A
نریندر مودی بہ اتفاق رائے قومی جمہوری اتحاد (NDA) کا لیڈر منتخب
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں ہو رہے اسمبلی انتخابات کو تاریخی نوعیت کے الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری میں پہلی بار مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی سرکار بنے گی انہوں نے کہا: ’ستمبر 2016 میں کی جانے والی سرجیکل اسٹرائیکس کے بعد اب دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کر پا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان اسٹرئکس نے دہشتگرد آقاﺅں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔کشمیرنیو ز سروس مانٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’یہ جموں وکشمیر میں رواں اسمبلی انتخابات کے لئے میری آخری انتخانی ریلی ہوگی کیونکہ یکم اکتوبر کو آخری مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’سال2016 میں 28ستمبر کو ہی ہم نے تاریخی سرجیکل سٹرائیک کی تھی اسی روز ہم نے دشمن کے گھر میں گھس کر اس کو مارا تھا اور ہم نے دنیا کو دکھایا تھا کہ یہ نیا بھارت ہے‘۔نریندر مودی نے کہا: ’اس سرجیکل سٹرائیک سے دہشت گردی کے آقاﺅں کو بڑا سبق ملا تھا اور تب سے وہ ہماری سالمیت کو چھونے کی ہمت نہیں کر پا رہے ہیں‘۔انہوں نے کہا: ’اگر اب بھی کوئی بری حرکت کرنے کی کوشش کرے گا تو مودی ان کو نہیں بخشے گا اور کہیں سے بھی ڈھونڈ نکالے گا‘۔کانگریس کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ’اور کانگریس وہ جماعت ہے جو اس سرجیکل سٹرائیک کا ثبوت چاہتی تھی کیا وہ اب ووٹ دینے کے مستحق ہیں‘۔انہوں نے کہا: ’آج مجاہد آزادی بھگت سنگھ کا یوم پیدائش بھی ہے جس پر میں انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔وزیر اعظم نے کہا: ’میں گذشتہ کچھ ہفتوں سے انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے مختلف حصوں کا دورہ کر رہا ہوں، جہاں بھی جاتا ہوں تو وہاں لوگوں میں بی جے پی کے تئیں جوش و جذبہ دیکھتا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی سے اکتا گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’لوگ ان پرانے برے دنوں کی واپسی نہیں چاہتے ہیں جب کورپشن عروج پر تھا، چور دروازے سے نوکریاں دی جاتی تھیں‘۔وزیر اعظم نے کیا’جموں وکشمیر کے لوگ دہشت گردی، علاحدگی پسندی اور خون خرانے کی ہرگز واپسی نہیں چاہتے ہیں‘۔نریندر مودی نے کہا: ’جموں وکشمیر کے لوگ اب امن چاہتے ہیں وہ بی جے پی کی حکومت کے ذریعے ایک بہتر مستقبل چاہتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر میں پہلی بار بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی،یہ ایک تاریخی فیصلہ ہوگا اور یہ انتخابات ایک تاریخی فیصلہ کریں گے‘۔جبکہ پہلی بارجموں صوبے کے لوگوں کو اپنی مرضی کی حکومت ہوگی‘۔جموں و کشمیر کے لوگ امن اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے "بدعنوانی، دہشت گردی اور علیحدگی پسندی” سے پاک حکومت کے منتظر ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا۔یہاں ایم اے ایم اسٹیڈیم میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی انتخابات نے جموں کے لوگوں کو اگلی حکومت کا فیصلہ کرنے کا ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق مودی نے کہا کہ انہیں اس لمحے سے فائدہ اٹھانے اور بی جے پی کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔نتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں بڑے پیمانے پر ووٹنگ ہوئی ہے۔ یہ یقینی ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں مکمل اکثریت کے ساتھ اپنی پہلی حکومت بنانے جا رہی ہے یہ وزیر اعظم کا جموں و کشمیر کا تیسرا دورہ ہے اور ایک پندرہ دن میں چوتھی انتخابی ریلی ہے۔انہوں نے انتخابات کے پہلے مرحلے سے چار دن پہلے، 14 ستمبر کو ڈوڈا ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا، اور انتخابات کے دوسرے مرحلے سے پہلے 19ستمبر کو سری نگر اور کٹرہ میں دو اور ریلیوں سے خطاب کیا۔سات اضلاع 24 جموں خطہ اور 16کشمیر میں – کے آخری 40 اسمبلی حلقوں کے لئے تیز مہم اتوار کی شام کو ختم ہو جائے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وزیراعظم مودی کا دورہ ٔجموں آج مولانا آزاد اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، انتظامات کو حتمی شکل

Next Post

منوج سنہانے آج راج بھون میں پیرس 2024 پیرالمپکس میں کانسی کے تمغے جیتنے والوں محترمہ شیتل دیوی اور راکیش کمار سے ملاقات کی اور اُنہیں مبارک باد پیش کی

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
منوج سنہانے آج راج بھون میں پیرس 2024 پیرالمپکس میں کانسی کے تمغے جیتنے والوں محترمہ شیتل دیوی اور راکیش کمار سے ملاقات کی اور اُنہیں مبارک باد پیش کی

منوج سنہانے آج راج بھون میں پیرس 2024 پیرالمپکس میں کانسی کے تمغے جیتنے والوں محترمہ شیتل دیوی اور راکیش کمار سے ملاقات کی اور اُنہیں مبارک باد پیش کی

چیف چناﺅ آفیسر نے سانبہ کا دورہ کیا ،اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور سویپ تقریب میں شرکت کی

چیف چناﺅ آفیسر نے سانبہ کا دورہ کیا ،اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور سویپ تقریب میں شرکت کی

جموں وکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی نے خصوصی اورنٹیشن پروگرام کا اِنعقاد کیا

جموں وکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی نے خصوصی اورنٹیشن پروگرام کا اِنعقاد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail