سانبہ /28 ستمبر2024ئچیف چناﺅ آفیسر ( سی اِی او) پی کے پولے نے آئندہ اِنتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں آج ضلع سانبہ کا دورہ کیا اور ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے سسٹیمٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن( ایس وِی اِی اِی پی )پروگرام میں حصہ لیا۔ تقریب میں ضلعی چناﺅ آفیسرسانبہ راجیش شرما، ایس ایس پی سانبہ ونئے کمار اور دیگر ضلع افسران نے شرکت کی۔اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پدم شری بلونت ٹھاکر کی تحریر کردہ اور نیرج کانت کی ہدایت کاری میں بننے والی ”لوک تنتر کا اَصلی منتر“ کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس پیش کیا گیا۔ اِس ڈرامے میں ووٹنگ کی اہمیت اور شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لے کر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔تقریب کے بعد چیف چناﺅ آفیسر ( سی اِی او) نے ضلع کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس کمپلیکس میں مختلف الیکشن نوڈل افسران سے اِستفساری گفتگو کی۔ اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ آسان اور شفاف اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے باریک بینی سے منصوبہ بندی اور کوآرڈی نیشن کریں۔