اتوار, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں کے کٹھوعہ میں مسلح تصادم آرائی دوسرے بھی جاری :اے ڈی جی پی آنند جین

ایک ملی ٹینٹ ہلاک،4ممکنہ طور پرمحاصرے میں، آپریشن جاری

by Srinagar Mail
29/09/2024
A A
کپرن شوپیان میں شبانہ تصادم آرائی،پاکستا نی ملی ٹینٹ جاں بحق:اے ڈی جی پی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سرینگر//جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ایک دور افتادہ گاو¿ں میں اتوار کو جاری آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے اے ڈی جی پی جموں نے میڈیا کو بتایا کہ آپریشن شروع کرنے سے پہلے ملنے والی اطلاع کے مطابق یہاں5غیر ملکی ملی ٹینٹ موجود تھے جن میں سے ایک کو ہلاک کیاگیا ہے جبکہ4کے ممکنہ طور پر محاصرے میں ہونے کا امکان ہے انہوں نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا اس ملی ٹینٹ کی ہلاکت کے ساتھ ہی یہاں ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی ۔گزشتہ شام انکونٹر شروع ہونے کے بعد ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تھا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس)کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کی لاش اتوار کو سہ پہر تحصیل بلاور کے کوگ منڈلی میں انکاو¿نٹر کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔گاو¿ں میں دوسرے دن بھی بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے بتایا کہ تین سے چار غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ہفتہ کو گاو¿ں میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔ہفتہ کی شام کو ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے جب دہشت گردوں نے گاو¿ں میں مشترکہ سیکورٹی سرچ پارٹی پر فائرنگ کی۔تصادم کے مقام کے قریب نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، جین نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی تھی اور اس کے بعد ایک آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انکاو¿نٹر میں ہیڈ کانسٹیبل بشیر احمد نے اپنی جان دے دی اور دو افسران ، ایک ڈی ایس پی اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر – زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ دونوں افسران کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا علاقہ سخت حفاظتی حصار میں ہے اور علاقے میں چھپے تین سے چار غیر ملکی دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا جو جاری ہے۔یکم اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے تیسرے مرحلے سے قبل دہشت گرد گروہ کی روک تھام کے بارے میں پوچھے جانے پر، پولیس افسر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے بارے میں مسلسل معلومات حاصل کر رہے ہیں اور اس کے بعد انہیں جلد از جلد بے اثر کرنے کی کوشش کے ساتھ آپریشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ والے علاقوں میں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دہشت گردی سے متعلق کوئی واقعہ نہ ہو اور تیسرے مرحلے پر تشدد نہ ہو۔کٹھوعہ کے علاوہ تیسرے مرحلے میں جموں خطے کے جموں، ادھم پور اور سامبا اضلاع اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع شامل ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آئی جی پی کشمیر نے پی سی آر کشمیر میں امن و امان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی

Next Post

 وزیر اعظم مودی نے ‘ میک ان انڈیا’  پہلکی تعریف کی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
 وزیر اعظم مودی نے ‘ میک ان انڈیا’  پہلکی تعریف کی

 وزیر اعظم مودی نے ' میک ان انڈیا'  پہلکی تعریف کی

جموں کشمیر کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیاجائے گا

”انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت“ کی بحالی کا خواب پورا ہو گا تو کشمیر پھر زمین پر جنت بن جائیگی

اننت ۔ ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پولنگ شیڈول تبدی، اب ہوگی 25مئی کو ووٹنگ

جموں وکشمیرمیںآج اسمبلی انتخابات2024کاتیسرا اورآخر ی مرحلہ،انتخابی اور انتظامی مشینری سریع الحرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail