سرینگر//ممبراسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے منتخب ہونے کے4روز بعد حلف برداری سے قبل ہی ترال میںعوام کو مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے فراہم کی جا رہی سہولیت کا جائزہ لیا۔ رفیق احمد نائیک نے سنیچر کی صبح بجلی رسوینگ اسٹیشن ترال کا دورہ کر کے یہاں مختلف نوعیت کے معاملات کے حوالے سے جانکاری حاصل کی ہے ۔انہوں نے بجلی شیڈول اور موسم سرماکے آمد کے سلسلے میں محکمہ کی تیاریوں کے حوالے سے محکمہ بجلی سے جانکاری حاصل کی ۔اسے قبل جمعہ کے روز ممبر اسمبلی ترال نے سب ضلع ہسپتال ترال میں مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں شفاخانے کے مختلف واڑوں کا معائنہ کیا اوروہاں زیر علاج مریضوں سے انہیں فراہم کی جانبے والی طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ایم ایل اے موصوف نے اس موقے پر ہسپتال انتظامیہ سے بات چیت کی اور انہیںطبی نگہ داشت میں مزید بہتری لانے اور ہسپتال ہیلتھ سسٹم کو عوام دوست بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو علاقے کے لوگوں کے بہتر طبی سہولیات کےلئے ہر طرح کاتعاون د فراہم کرنے کا یقین دلایاتاکہ علاقے کے مریضوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سب ضلع ہسپتال کے انتظامیہ نے انہیں ایک گل دستہ بھی پیش کیا۔