سید اعجاز
ترال//جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس ترال کا ایک وفد منگل کے روز نو منتخبہ ممبر اسمبلی مہر علی اورممبر پارلیمنٹ میاں الطاف احمد کے گھر گیاجبکہ وفد چند روز میں ممبر پارلیمنٹ سرینگر نشست آغا روح اللہ سے بھی علاقے کے مسائل کے حوالے سے چند روز کے اندر اندر ملاقی ہوں گے ۔اس موقعے پر وفد نے مہر علی کو مبارک باد پیش کی اور ممبر پارلیمنٹ اننت ناگ راجوری نشست میاں الطاف احمد کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں جنوبی قصبہ ترال کے مختلف اہم نوعیت کے مسائل جن میں ترال پہلگام روڑ،ترال وہاب صاحب روڑوں کے علاوہ ترال کے اہم سیاحت مقامات کے بڑھاوے کے لئے پارلیمنٹ اور ان محکموں کے مرکزی وزراءکے ساتھ اٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ سب ضلع میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو سکے ۔وفد میںبلاک سیکٹری جلالدین بٹ،محمد اشرف راتھر،فاروق احمد شاہ،ڈاکٹر پیرزادہ معراج الدین رفیقی شامل تھے انہوں نے بتایا ممبر پارلیمنٹ جنوبی کشمیر نے انہیں پہلگام اور پستونہ وہاب صاحب روڑ وں کی تعمیر میں مدد کا یقین ۔انہوں نے وفد کو مستقبل قریب میں ترال کا دورہ کرنے کا وعدہ دیا۔