سری نگر:۵۱ ،اکتوبر: : ایک اہم انتظامی اقدام میں، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (BGSBU) واقع راجوری کے چانسلر منوج سنہا نے باضابطہ طور پر پروفیسر جاوید اقبال کو3سال کی مدت کےلئے نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطا بق جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ،جو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے چانسلربھی ہیں ،نے 12اکتوبر2024کوایک آرڈر جاری کیا ہے ،جس میں جانکاری دی گئی ہے کہ پروفیسرجاوید اقبال، جو اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ویسٹ ایشین اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز میں پروفیسر ہیں،کو 3سال کی مدت کےلئے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیاگیاہے۔آرڈرمیں مزید بتایاگیاہے کہ چارج سنبھالنے کے بعد پروفیسرجاوید اقبال ذمہ داری سنبھالیں گے، مخصوص شرائط و ضوابط کو الگ سے مطلع کیاجائے گا۔