سری نگر:۷۱ ،اکتوبر:: جموں و کشمیر حکومت نے مالی سال 2024-25 کےلئے وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کے تحت آنے والے ڈیمانڈ51 (پولیس) کے فنڈس جاری کرنے کو منظوری دے دی ہے۔جاری کردہ فنڈس کل بجٹ کا50فیصدہونگے۔جے کے این ایس کے مطابق یہ فنڈس، پولیس، جیل خانہ جات، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، اور فرانزک سائنس لیبارٹری جیسے اہم محکموں کےلئے مختص کیے جائیں گے۔جاری کردہ فنڈس کل بجٹ کا50فیصدہونگے،اوریہ فنڈز ضروری آپریشنل اخراجات جیسے کہ تربیت، دفتری اخراجات، اور آلات کا احاطہ کریں گے۔ تمام محکموں کے سربراہوں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ فنڈز کے استعمال کے بارے میں دوبارہ رپورٹ پیش کریں،اور اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بناناجاسکے