سرینگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو مبارک گل کو مرکزی زیر انتظام علاقہ کی قانون ساز اسمبلی کاعبوری سپیکر مقرر کیا۔اس دوران نو منتخبہ تمام ممبران اسمبلی21اکتوبر کو باضابط طور حلف لیں گے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق 8اکتوبر کو جموںو کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی ووٹ شماری ہوئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے وزراءنے بدھ کے روز حلف کیا ۔اس دوراان جمعہ کلے روز جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے سپیکر کے انتخابات تک مبارک گل جموںو کشمیر اسمبلی کا سپیکر مقرر کیا ہے ۔ایل جی کی طرف سے جاری کردہ حکم،نامہ مبارک گل کو اختیار دیتا ہے کہ وہ 21 اکتوبر 2024 کو سری نگر میں قانون ساز اسمبلی میں دوپہر 2ببجے جموں و کشمیر کے لیے قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین کو حلف دلائیں۔یہ تقرری جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کے سیکشن 24 کے تحت قائم آئینی فریم ورک کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔جے کے این سی کے سینئر لیڈر مبارک گل نے حال ہی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی عیدگاہ سیٹ جیتی تھی۔واضح رہے جموںو کشمیر میں 10سال بعد ماہ ستمبر میں باضابط طور اسمبلی انتخابات عمل میں لائے گئی جس دوران پہلا مرحلہ18ستمبر دوسرا مرحلہ25ستمبر اور حتمی مرحلہ یکم اکتوبر کو منعقد کیا گیا ۔اس انتخاب میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی لیڈران نے اپنا سیاسی قسمت آزمایا تھا جہاں جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس نے سب سے بڑی پارٹی ابھر کر آئی۔8اکتو بر کو اس سلسلے میں ووٹ شماری ہوئی ہے جس کے بعد بدھ کے روز باضابط طور نیشنل کانفرنس نے یہاں کانگریس کے ساتھ مل کر بنائی ۔تاہم کانگریس نے وزرات میں حصہ نہیں لیا انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کے حقوق کے لئے لڑیں اور سٹیٹ ہڈ تک ہم یہاں وزرات سے دو رہیں گے۔