منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں پہلی بار بین الاقوامی میراتھن کے فاتحین کو مُبارک باد دی

by Srinagar Mail
20/10/2024
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں پہلی بار بین الاقوامی میراتھن کے فاتحین کو مُبارک باد دی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر/20 اکتوبر2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں کشمیر میں پہلی بین الاقوامی میراتھن’ کشمیر میراتھن ‘کے فاتحین کو مبارک باد دی۔ملک بھر اور 12 غیر ملکی ممالک سے زائد اَز1,700 رنروں نے 42 کلومیٹر فل میراتھن اور 21 کلومیٹر ہاف میراتھن میں حصہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں تمام فاتحین اور شرکا¿ کو مُبارک باد پیش کی ۔ اُنہوں نے’ کشمیر میراتھن‘ کی بڑے پیمانے پر کامیابی کے لئے محکمہ سیاحت ، جموں و کشمیر پولیس ، سیکورٹی فورسز ، محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور تمام شراکت داروں کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہاکہ اِس کامیاب میگا ایونٹ نے جموں و کشمیر کو دُنیا کے میراتھن نقشے پر رکھ دیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ کو جموں و کشمیر کے لئے ایک اور تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیرکی مکمل تبدیلی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا جس نے اِس طرح کے بین الاقوامی پروگراموں کی میزبانی کو ممکن بنایا ہے۔اُنہوں نے کہا ،” وزیر اعظم کی فیصلہ کن قیادت اور جموں و کشمیر میں امن و امان کی بحالی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ لوگ بین الاقوامی کرکٹ میچوں ، فارمولا 4 ریس سے لطف اندوز ہوسکیں اور جی۔ 20 سمٹ اور بین الاقوامی یوگا ڈے جیسے عالمی ایونٹ کی میزبانی کرکے فخر محسوس کرسکیں۔“
منوج سِنہا نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد جموں و کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کا ثبوت ہے۔
اُنہوںنے یہ بھی اعلان کیا کہ بہت جلد ’جموں میراتھن‘ کا اِنعقاد’ کشمیر میراتھن‘ کی طرح کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنی مثالی آب و ہوا، شاندار ثقافتی ورثہ، مہمان نوازی اور قدرتی خوبصورتی کے ساتھ جموں و کشمیر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے لئے ایک ترجیحی مقام کے طور پر اُبھر رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں سری نگر اور جموں میں سگنیچر رننگ ایونٹس دنیا بھر سے رنروںکو اکٹھا کر کے سیاحت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
اِس موقعہ پر بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے کہا کہ میں اِس تاریخی دِن کا حصہ بننے کا موقعہ پاکر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مہمان نوازی اور قدرتی خوبصورتی کے لئے مشہور ہے،مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ میراتھن جیسے بین الاقوامی مقابلوں کے لئے نمبر ایک عالمی مقام بن جائے گا۔ جموں کشمیر میں مزید فلمیں لانے کی کوشش کی جائے گی۔
اعزازی تقریب میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، کمشنر سیکرٹری محکمہ سیاحت محترمہ یشا مدگل،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری،سینئر افسران، ممتاز شہریوں، کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’کشمیر میرا تھن ۔2024‘ کو ہری جھنڈ ی دِکھا کر روانہ کیا

Next Post

سیرت محمدی پراسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

سیرت محمدی پراسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

اب یہاں سیاست کے لئے راستے ہموار ہوئے:ڈاکٹر درخشا اندابی

یوگا کے عالمی دن پروزیر عظم کا دورہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے فخر کی بات:منوج سنہا

وزیر اعظم کی قیادت نے وادی میں کشمیر میراتھن جیسے ایونٹس کی بنیاد رکھی: لیفٹیننٹ گورنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail