سری نگر/20 اکتوبر2024ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اُمید ظاہر کی کہ ’کشمیر میراتھن‘ ایک سالانہ ایونٹ بن جائے گاتاکہ جموںوکشمیر عالمی میراتھن میں اَپنی جگہ بناسکے۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار اَپنی 21 کلو میٹر کی ہاف میراتھن مکمل کرنے کے بعد کیا جسے اُنہوں نے صبح پولو ویو سری نگر سے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے کہا، ”مجھے اُمید ہے کہ میراتھن کشمیر میں ایک باقاعدہ خصوصیت بن جائیں تاکہ جموںوکشمیر عالمی میراتھنز میں اَپنی جگہ بنا سکے ۔“اُنہوں نے اَپنے خطاب میں ریس مکمل کرنے والے تمام شرکا¿ کو مُبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں خود بھی ہاف میراتھن مکمل کرنے کی توقع نہیں تھی۔وزیرا علیٰ نے کہا ،” میں اپنی ریس مکمل کرنے والے تمام رنروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مجھے اُمید نہیں تھی کہ میں اپنی نصف میراتھن مکمل کر سکوں گا۔ میں نے اَپنی زندگی میں کبھی بھی 12 یا 13 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر نہیں کیا تھالیکن دوسرے شرکا¿ کے ساتھ دوڑنے سے مجھے اسے مکمل کرنے کی ترغیب ملی۔“وزیراعلیٰ نے منتظمین، شراکت داروںاور سری نگر کے لوگوں کے سپورٹ کے لئے اُن کا شکریہ بھی اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا،” میں ایونٹ کے بہترین اِنتظامات پر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کرتا ہوں۔ میں سری نگر کے لوگوں کا بھی مشکور ہوں جن کی موجودگی سے دوڑنے والوں کی حوصلہ اَفزائی ہوئی۔“
اِس سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وادی¿ کشمیر میں منعقد ہونے والے اَپنی نوعیت کے پہلے بین الاقوامی ایتھلیٹک ایونٹ کشمیر میراتھن کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔
اُ ن کے ہمراہ بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی بھی تھے جنہوں نے فلیگ آف تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے تقریباً 2,000 کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کی۔
اِس موقعہ پر وزیراَمور ِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما،وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل،سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کودسرمد حفیظ ،ناظم سیاحت کشمیر راجا یعقوب بھی موجود تھے۔
میراتھن میں بھارت سے تعلق رکھنے والے طویل فاصلے کے دوڑنے والوں نے حصہ لیا جن میں ایشیائی طلائی تمغے جیتنے والوں کے ساتھ ساتھ یورپ اور افریقہ کے ایلیٹ ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔
ریس دو حصوں میں مشتمل تھاپہلا حصہ 42کلومیٹر کی فل میراتھن جبکہ21 کلومیٹر ہاف میراتھن تھا۔
اس تقریب کا اہتمام محکمہ سیاحت نے کیا تھا اور میراتھن کا مقصد وادی میں بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کو ظاہر کرنا اور کشمیر کو بین الاقوامی تقریبات کے لئے ایک اہم مقام کے طور پر فروغ دینا تھا۔
بالی ووڈ اَداکار سنیل شیٹی نے بھی اِس تقریب کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، ”یہ دنیا میں سب سے زیادہ حصہ لینے والی میراتھن میں سے ایک ہونے جا رہا ہے۔ آپ کوجنت میں 42 کلومیٹر دوڑنا اور کہا ں ملے گا۔