سید اعجاز
سرینگرسب ضلع ترال کی وسیع آبادی کے لئے موجود ایس ڈی ایچ میں طبی سہولیات کے فقدان،کئی سال سے زیر تعمیر منی سیکٹریٹ کا کام ٹھپ،ترال پستونہ وہاب صاحب اور بٹ نور پہلگام روڑوں کی تعمیر اور ترال اہم سیاحتی مقامی کے بڑھاوے کے حوالے سے ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے منگل کے روزچیف سیکٹری اٹل ڈلو اور وزیر صحت سکینہ ایتو کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کو ملاقات کے بعد رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ انہوں نے سب ضلع ترال میں اہم سہولیات کے مسائل وزیرصحت کے ساتھ اٹھایا جبکہ زیر تعمیر منی سیکٹریٹ کے ٹھپ پڑے کام کو بحال کرنے،ترال کے اہم اور مشہور سیاحتی مقامات کو بڑھاوا دینے ،ترال پہلگام اور پستونہ وہاب صاحب جیسے روٹوں کو تعمیر کرنے کے حوالے سے جموں و کشمیر کے چیف یکٹری کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں ایک مکمل میمورنڈم بھی پیش کیا ہے ۔ ممبر اسمبلی نے بتایا دنوں نے علاقے کو مسائل کو غور سے سنا اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلا ہے ۔ انہوں نے بتایا میں مطمئن ہوں کہ آنے والے وقت میں ترال کے لوگوں کو درپیش مسائل دور ہوں گے جبکہ تعمیر و ترقی بھی رفتار پکڑے گی ۔خیال رہے رفیق احمد نائیک نے حال ہی میں ترال نشست پر اسمبلی انتخابات میں جیت درج کی تھی۔رفیق احمد نائیک قد آور سیاست دان مرحوم علی محمد نائیک کے فرزند ہیں ،مرحوم علی محمد نائیک5بار ایم ایل اے ترال2بار وزیر اور ایک بار اسمبلی کے سپکر کے عہدوں پر تائنات رہے ۔اس طرح سے موجودہ ممبر اسمبلی کے ساتھ لوگوں کے توقعات جڑے ہوئے ہیں ۔