سری نگر، 23 اکتوبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں کشمیر صوبے میں سیکورٹی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، شری نلین پربھات؛ پرنسپل سکریٹری، ہوم ڈپارٹمنٹ، شری چندرکر بھارتی؛ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) شری وجے کمار؛ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی، شری نتیش کمار؛ انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر، شری ودھی کمار بردی؛ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری، ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری؛ ڈویژنل کمشنر، کشمیر، شری وجے کمار بدھوری اور جموں و کشمیر پولیس کے دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے پولیس حکام سے کہا کہ وہ مزدوروں کی حفاظت کے لیے کلیدی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور تعمیراتی کیمپوں کے گرد حفاظتی گرڈ کو سخت کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔