نئی دلی//جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بدھ کے روز نئی دلی پہنچ گئے اور یہاں وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ان ملاقات کی ۔انہوں نے بتایا کہ زرائع نے بتایا وزیر اعلی نے 30منٹ تک ان کے ساتھ بات چیت کی ہے جس دوران انہوں نے جموںو کشمیر کا یوٹی درجہ اور حالیہ گگنگیر واردات سے متعلق بات چیت کی ہے ۔عمر عبد اللہ کا یہ دورہ یوٹی کا وزیر اعلیٰ بنے کے بعد پہلا دورہ ہے ۔چیف منسٹر عمر عبداللہ نے گاندربل میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس کو چوکنا رہنے کی ضرورت کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر اور مہاجر مزدوروں سمیت سات افراد کی موت ہوئی تھی۔جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہا، ”اب انتظامیہ، خاص طور پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اپنی چوکسی کی سطح کو اور زیادہ برقرار رکھنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ایسے حملے نہ ہوں۔