سرینگر//فوڈ اینڈ سپلائز کے وزیر ستیش شرما نے بتایا بہت جلد جموںو کشمیر میں غذائی اجناس کی قلت کو دور کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا راشن کو کو پانچ کلو سے دس کلو جبکہ گیس سلنڈر6سے بارہ کئے جائیں گے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار ایک تقریب کے بعد سرینگر میں بدھ کے روز میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے ۔ستیش شرما نے بتایا جموںو کشمیر میں راشن کی قلت پائی جا رہی ہے اور انتخابی منشور میں جو کچھ وزیر اعلیٰ نے جو کہا وہ سب لاگو ہوگا ۔انہوں نے کہا راشن کو5کلو سے10کلو جبکہ گیس سلنڈر 6سے 12کلنڈر کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ویزر موصوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایک سیاست دان نہیں ہے بلکہ وہ ایک لیڈر ہے جو اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ ایک انہوں نے کہا جموںکے لوگوں کو سرکار میں اپنا حصہ ملنے پر لوگوں نے خوشی اور اطمنا کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا منفی سوچ رکھنے والے جموں میں بھی ہیں اور کشمیر میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا درجہ ہمیں ملنا چاہے کیوںنکہ ہم کسی سے بیک نہیں مانگتے ہیں بلکہ ہم اپنا حق مانگتے ہیں۔انہوں نے موجودہ سرکار آج تک کی تمام سرکاروں میں ایک بہتر سرکارثابت ہوگی ۔وزیر نے کہا عمر عبد اللہ کا ،مطلب ترقی،عمر عبد اللہ کا مطلب نتائج ہے ۔