ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے جمعرات کو نائب وزیر اعلیٰ جموںو کشمیر سُرندر کمار چودھری کے ساتھ ملاقات کی اورانہیںترال کے جامع تعمیر و ترقی سے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا ۔رفیق احمد نائیک نے بتایا وزیر اعلیٰ نے مجھے علاقے کی بہتر تعمیر و ترقی کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کی ہے اور آنے والے وقت میں دورہ ترال کا بھی یقین دیا۔انہوں محکمہ آر اینڈ بی ورکس کے پرنسپل سیکٹری کے ساتھ بھی ملاقات کی انہیں ترال کے مختلف سڑکوں اور لنک روڑس کا مسئلہ اٹھا یا۔ممبر اسمبلی نے بتایا کہ افسر موصوف نے ہمارے فریاد کو غور سے سنا اور ترال واگڈ لنک روڑ،ہرد میر،امام بھاڈہ پنیر جاگیر ترال اور لنک روڑ رٹھسونہ پر میکڈم بچھانے کی منظوری دی ہے ۔خیال رہے رفیق احمد نائیک نے انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد ترال کے مسائل کو حکام کے ساتھ اٹھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔