سری نگر/24 اکتوبر2024ئوزیر ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ سری نگر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے علاوہ جے کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور سٹیٹ موٹر گیراج ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر وزیر برائے زرعی پیداوار،محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار بھی موجود تھے۔اُنہوں نے کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ پرمٹ فیس کو 1,50,000 روپے کی بجائے 50 فیصد یعنی 75,000 روپے تک کم کرنے کی تجویز پیش کرے تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔وزیر موصوف نے کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا ماہانہ میڈیکل چیک اَپ کرنے کی ہدایت دی تاکہ وہ اَپنی گاڑیوں کو چلانے کے لئے ان کی فِٹنس کا جائزہ لیں ۔ اُنہوں نے روڈ ٹرانسپورٹ اَتھارٹی کو ٹیسٹ کے دوران بڑی گاڑیوں کے لائسنس جاری کرنے میں سخت اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے درخواست دہندگان کے سکل ٹیسٹ کی مناسب جانچ کو یقینی بنانے کے لئے آئی ڈِی ٹی آر پروجیکٹ کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا۔ٹرانسپورٹ کمشنر کو سڑک حادثات سے بچنے کے لئے اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کے خطرے کو روکنے کے لئے فیلڈ میں آر ٹی او اور اے آر ٹی او کی موجودگی بڑھانے کی ہدایت دی گئی۔
جموں اور سری نگر میونسپل علاقوں میں کمرشل چھوٹی گاڑیوں کے لئے پارکنگ سلاٹ کی عدم دستیابی کے معاملے کے بارے میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ اس معاملے کو ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایچ یو ڈی ڈی) کے ساتھ اُٹھایا جائے تاکہ شہر ی علاقوں میں ٹریفک کی بھیڑ سے بچا جاسکے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کام کاج کو مزید بہتر بنانے اورآسان کرنے کے لئے اِختراعی آئیڈیاز کو اَپنانے اور شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کے کام میں مو¿ثریت اور شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر اور مو¿ثر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
ستیش شرما نے اِس بات پر زور دیا کہ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ (ایم وِی ڈِی)، سٹیٹ موٹر گیراج (ایس ایم جی) اور جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی) کو ریاست میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے اور مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔
اِس سے قبل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے محکمے کی کارکردگی کا مختصر تعارف پیش کیا۔دورانِ میٹنگ کمرشل لائٹ موٹر وہیکل کی پرمٹ فیس، کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا میڈیکل چیک اَپ، سانبہ میں آئی ٹی ڈِی آر کا مقابلہ، لائسنس کا اِجرا¿، ایس ایم سی اورجے ایم سی میں پارکنگ سلاٹوں کی عدم دستیابی، ملازمین کی ذمہ داریوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں ٹرانسپورٹ کمشنر جے اینڈ کے، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آر ٹی سی، ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گیراج ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر فائنانس ٹرانسپورٹ، ایڈیشنل سیکرٹری کے علاوہ آر ٹی اوز نے شرکت کی۔