سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جمعرات کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں اپنی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں اسے صرف تین نشستیں حاصل ہوئیں۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق پی ڈی پی لیڈر نے بتایا کہ یہ جائزہ پارٹی کے سینئر لیڈروں اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی میٹنگ میں لیا گیا جس کی صدارت پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے آو¿ٹ ریچ کو مضبوط بنانے اور زمینی لوگوں سے بہتر طور پر جڑنے کے لئے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔پی ڈی پی نے ان انتخابات میں پلوامہ، ترال اور کپوارہ کی تین سیٹیں جیتیں – تمام وادی میں – جو کہ اس کے قیام کے بعد سے اس کی بدترین کارکردگی تھی۔نیشنل کانفرنس 90 میں سے 42 سیٹیں حاصل کر کے فاتح بنی۔






