سری نگر/25 اکتوبر2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آر ایف این جیون سنگھ، آر ایف این قیصر احمد شاہ اور ڈیفنس پورٹروں مشتاق احمد چودھری اور ظہور احمد میر کو گل دائرے چڑھائے اور خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک ٹویٹ میں کہا،”میںاُن بہادر سپاہیوں اور ڈیفنس پورٹروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتاہوں جنہوں نے 24 اکتوبر 2024ءکوبوٹہ پتھری سیکٹر میں قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دی۔ ہندوستان اُن کی بے لوث خدمت اور اُن کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ہم دُکھ کی اِس گھڑی میںسوگوار کنبوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔“