سری نگر/25 اکتوبر2024ئصوبہ کشمیر میں’ وزیر اعظم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا ‘کے تحت روف ٹاپ سولر پلانٹوں کی تنصیب کو ایک بڑی کامیابی میں وزارت نئی و قابل تجدید توانائی نے کے پی ڈِی سی ایل ٹیکنیکل ٹیموں کے ذریعے اَپنے پلانٹوں کو شروع کرنے کے ایک ہفتہ کے اَندر 57 گھریلو صارفین کے حق میں 48.73 لاکھ روپے کی مرکزی سبسڈی جاری کی ہے ۔وزارتِ نئی و قابل تجدید توانائی کے ذریعے دیگر 71 مستفیدین کی مرکزی سبسڈی پہلے ہی دی گئی ہے اور اسے براہ راست ڈی بی ٹی موڈ میں ان کے کھاتوں میں جاری کیا جائے گا۔کے پی ڈِی سی ایل کے ایک ترجمان نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ’ پی ایم سوریہ گھر یوجنا‘ کے تحت مرکزی سبسڈی سے مستفید ہونے والے اَفراد 3 کلو واٹ تک کے سولر پلانٹوں کی صلاحیت کی حد کے لئے 9,000 روپے کی اضافی یو ٹی حصہ کی سبسڈی کے حقدار ہیں اور اسے جلد ہی جاری کیاجائے گا۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان صارفین کی سبسڈی بروقت جاری کی جاتی ہے جن کی دستاویزات قومی وزیر اعظم سوریہ گھر پورٹل پر ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔
ترجمان نے صوبہ کشمیر کے گھریلو صارفین پر زور دیا کہ وہ اس سکیم کو اَپنائیں جس پر 60 فیصد تک سبسڈی دی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 1,105 صارفین پہلے ہی اپنے پینل میں شامل وینڈروں کا اِنتخاب کر چکے ہیں اور وہ سولر پلانٹ کے آلات اور آلات کی آمد کی خریداری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اَب تک 169 روف ٹاپ نصب کی جا چکی ہیں جن کی صلاحیت 671.37 کلو واٹ ہے جو اوسطا ً4 کلو واٹ کی زیادہ صلاحیت والے پلانٹوں کی تنصیب کی نشاندہی کرتی ہے۔