سرینگر 25 اکتوبر 2024 ئ جل شکتی ، جنگلات ، ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید رانا نے آج کپواڑہ کے ہیامہ بلاک کے بھرمداری ، بٹ پورہ میں آتشزدگی کے واقعہ کے متاثرین کیلئے پیری فیبریکیٹڈ کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔ انہوں نے آتشزدگی کے اس افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جس میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ۔ وزیر نے آگ سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔