سری نگر : ۵۲،اکتوبر: : فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے جمعہ کے روزکہا کہ بھارتی فوج ”خدمت (اپنی) ذات سے مقدم“ کے اصول کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور سرحدوں کی حفاظت، انسداد دہشت گردی، ہیومن ریسرچ اور قدرتی آفات میں سیول انتظامیہ کی مدد کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری کوششوں کا محور کشمیر میں تشدد کے سلسلے کو توڑنا، دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنا، نوجوانوں اور خواتین کو با اختیار بنانا، تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ثقافتی و تاریخی ورثے کی بحالی ہے۔فوجی کمانڈر نے کہاکہ گاو ¿ں کے دفاعی گروپس (VDGs) نے کئی دہائیوں سے دور دراز علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔ VDG سیٹ اپ کو مضبوط کیا جا رہا ہے، 600 سے زیادہ VDGs قائم کئے جا رہے ہیں اور انہیں 10ہزار جدید ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ادھمپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کمار نے بتایا کہ مختلف ایجنسیز کی اطلاعات کے مطابق اس وقت جموں و کشمیر میں 120 دہشت گرد سرگرم ہیں جبکہ گزشتہ پانچ برسوں میں 720 کوہلاک کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی مہم اور سرحدوں پر انسداددراندازی اقدامات کے ذریعے امن و استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی فوج اور سیول انتظامیہ، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے درمیان قریبی رابطہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل کمار کا کہنا ہے کہ ہم جموں و کشمیر اور لداخ میں دیہی اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے لیے آپریشن سدبھاونا کے تحت مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ فوجی گڈوِل اسکولز میں ہزاروں طلبائکو معیاری تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ خصوصی اسکالرشپ اسکیم کے ذریعے طلباءکو یو ٹی سے باہر پڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے کہاکہ فوج جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے نظام کو ختم کرکے تعلیم کو فروغ دے رہی ہے۔فوج کی شمالی کمان فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف نے کہا کہ ہمارے اقدامات کا مقصد شہریوں اور فوج کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا اور نوجوانوں میں قومی و مرکزی بیانیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اجتماعی فوجی اور سماجی اوٹریچ کی کوششیں ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ علاقے میں عملی کارروائیوں کی کامیابی میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل کمار نے بتایا کہ ہماری متحرک اور غیر متحرک کارروائیاں علاقے میں سیکورٹی کو مستحکم کر رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر مخالف دراندازی کے خلاف گرڈ اور اندرون علاقے میں خصوصی دہشت گردی کے آپریشنز نے جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا ماحول فراہم کیا ہے۔بھارتی فوج، سول انتظامیہ، مرکزی مسلح پولیس فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین ہم آہنگی نے مثبت نتائج دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن سد بھاو ¿نا کے تحت دور دراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ ہم آرمی کی خیر سگالی اسکولوں میں جموں و کشمیر کے طلباءکو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ طلباءکو خصوصی اسکالرشپ اسکیم اور آرمی پبلک اسکول کے رہائشی پروگراموں کے ذریعے ریاست سے باہر تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھی سپانسر کیا جا رہا ہے۔ا ±نہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور بہتر سیکورٹی کی صورت حال بھارتی فوج اور دیگر تمام ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ بھارتی فوج ہمیشہ جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرتی رہے گی۔جموں خطے میں سیکورٹی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ایجنسیاں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے آپریشن کر رہی ہیں۔فوجی کمانڈر نے کہاکہ گاو ¿ں کے دفاعی گروپس (VDGs) نے کئی دہائیوں سے دور دراز علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔ وی ڈی جی سیٹ اپ کو مضبوط کیا جا رہا ہے، 600 سے زیادہ VDGs قائم کیے جا رہے ہیں اور انہیں 10ہزار جدید ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں۔ انہیں تربیت بھی دی جا رہی ہے۔کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعرات کو سری نگر میں یونیفائیڈ ہیڈکوارٹر میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہمربوط فوجی اور سماجی رابطے کی کوششوں کے ذریعے، ہم قوم کی تعمیر کے وسیع تر عمل میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج، سول انتظامیہ، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی سے کافی فائدہ ہوا ہے