سری نگر/25 اکتوبر2024ئصدرآل سکھ مینارٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن اور آل ایمپلائز جوائنٹ ایسوسی ایشن کشمیر جگمیت کور بالی کی قیادت میں گزشتہ روز سری نگر میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری سے ملاقات کی۔صدرآل سکھ مینارٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن اور آل ایمپلائز جوائنٹ ایسوسی ایشن کشمیرنے وفد کے ہمراہ نا ئب وزیر اعلیٰ کو یہ ذمہ داری سنبھالنے پر مُبارک باد دی۔اِس میٹنگ میں جموں و کشمیر میں کام کرنے والی اقلیتی کمیونٹی کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اُنہوں نے اقلیتی ملازمین کی حفاظت اور سلامتی ، ایس آر او 425 کی عمل آوری ، ریزرویشن اور دیگر متعلقہ مسائل ، سب کے لئے رہائش ، این پی ایس کو آپریشنز میں تبدیل کرنے ، ٹرانسفر پالیسی اور ملازمین کمیونٹی کے بارے میں بھی اہم مسائل اُٹھائے۔نائب وزیرا علیٰ نے وفد کو یقین دِلایا کہ تمام جائزمسائل کو حل کیا جائے گا۔