بڈگام 26 اکتوبر 2024 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج ہمہامہ میں بی ایس ایف کشمیر کے ذیلی تربیتی مرکز میں بارڈر سیکورٹی فورس کے بھرتی کانسٹیبلوں کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ اور تصدیق کی تقریب میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے نئی بھرتی ہونے والوں کو بی ایس ایف کا لازمی حصہ بننے پر مبارکباد دی اور ان سے کہا کہ وہ قوم اور عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور حساسیت کے ساتھ ادا کریں ۔ بی ایس ایف کے بہادروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے بہادر بی ایس ایف اہلکاروں کی بہادری ، قربانی اور ڈیوٹی کے تئیں ان کی لگن نوجوانوں کیلئے مادر وطن کی خدمت کیلئے ایک تحریک ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا مجھے اس حقیقت پر فخر ہے کہ بی ایس ایف ’ دفاع کی پہلی لائن ‘ کے طور پر ہماری سرحد کی حفاظت اور دیگر مختلف سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک شاندار کردار ادا کر رہی ہے ۔ امن ، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے دہشت گردی اور دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو ختم کرنے کیلئے پورے حکومتی نقطہ نظر پر زور دیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہم جموں و کشمیر میں دہشت گردوں اور معاون ڈھابچے کے خلاف موثر ، مسلسل ، مربوط اور پائیدار کارروائی کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کاری سے دہشت گردی سے نمٹنے اور دراندازی کو روکنے کیلئے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی بنائی گئی ہے “۔
لفٹینٹ گورنر نے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو ختم کرنے اور دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اٹھائے گئے سخت اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نارکو ٹیرر نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن شروع کیا ہے جس سے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے اور دہشت گردی کی مدد کرنے والوں کے خلاف مثالی کارروائی کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی نوجوانوں کے ساتھ خاص طور پر وادی کشمیر کے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ باقاعدگی سے مشغول ہونے اور انہیں سیکورٹی فورسز میں شامل ہونے کی ترغیب دینے پر بھی زور دیا ۔
شروع میں لفٹینٹ گورنر نے رسمی سلامی لی اور بی ایس ایف یونٹوں کی طرف سے شاندار پریڈ اور مظاہرے کا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے تربیت کے دوران غیر معمولی کارکردگی دکھانے والوں کو بھی مبارکباد دی ۔
پاس آو¿ٹ ہونے والے کانسٹیبلوں سے اپنے فرائض ایمانداری اور انتہائی حساسیت کے ساتھ سرانجام دینے کا حلف لیا گیا ۔