چندی گڑھ 26 اکتوبر 2024 ئ وزارت داخلہ نارتھ زون کونسل نے چندی گڑھ میں نارتھ زون کونسل پر قائمہ کمیٹی کی 21 ویں میٹنگ کا اہتمام کیا ۔ ایم ایچ اے کے زیر اہتمام اور حکومت ہریانہ کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس نومبر میں مرکزی وزیر داخلہ کی زیر صدارت مختلف بین ریاستی مسائل پر تبادلہ خیال اور حل کرنے کیلئے ہونے والی این زیڈ سی میٹنگ کا پیش خیمہ تھا ۔ ہریانہ کے چیف سیکرٹری ٹی وی ایس این پرساد نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں بین ریاستی کونسل سیکرٹری ( آئی ایس سی ایس ) کے سیکرٹری کے موسس چلائی ، ہماچل پردیش کے چیف سیکرٹری پربودھ سکسینہ ، راجستھان کے چیف سیکرٹری سدھانش پنت ، پنجاب کے چیف سیکرٹری کے اے پی سنہا ، نئی دہلی میں این سی ٹی کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، لداخ کے مشیر ڈاکٹر پون کوتوال ، سیکرٹری پلاننگ جموں و کشمیر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، ، شریک ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں ( یو ٹیز ) اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔