شوپیان/27 اکتوبر2024ئوزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی اَمور جاویز احمد رنا نے ضلع کے اَپنے پہلے دورے میںآج سرکٹ ہاو¿س شوپیاں میں سول سوسائٹی کے متعدد وفد سے بات چیت کی۔اُنہوں نے مختلف طبقوں کے نمائندوں کے ساتھ متعدد میٹنگوں کی صدارت بھی کی جس میں ایم ایل اے ، سابق ایم ایل اے ،ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران، پبلک اور ڈسٹرکٹ و سیکٹورل افسران نے شرکت کی۔چیئرپرسن ضلعی ترقیاتی کونسل بلقیس جان کی سربراہی میں ممبران نے عوامی فائدے کے ترقیاتی امورپر وزیر موصوف سے بات چیت کی۔ممبران اسمبلی، ڈی ڈی سی ممبران، سابق ایم ایل اے اور شہریوں نے وزیر موصوف کو شوپیاں ۔پونچھ ٹنل کی تعمیر، معیاری پانی کی فراہمی، بجلی کی دستیابی اور ٹیرف پر نظر ثانی، فارسٹ رائٹس ایکٹ کے مسائل، روزگار، سڑک، قبائلی بہبود، تعلیم، سیاحتی ترقی اور دیگر سمیت مختلف عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی مسائل سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔ وزیر موصوف نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی مسائل بغور سنا اور تمام قابل عمل نکات پر کارروائی کا یقین دلایا۔اِس موقعہ پر وزیر نے ضلعی اِنتظامیہ کے جاری اقدامات کو سراہا اور اراکین اسمبلی، ضلع کونسل اور عوام الناس کو ترقیاتی مطالبات کو پورا کرنے اور ضلع کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے میں حکومت کی مدد کی یقین دہانی کی۔وزیر نے سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقوں کے مسائل کے حل کے لئے اِجتماعی ذمہ داری پر زور دیا اور ضلع ترقیاتی شوپیاں کو ضلع میں پہاڑی ہوسٹل کے قیام کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے محکمہ ریونیو کو ضلع میں ایکاوویہ ماڈل رہائشی سکول کی تعمیر کے لئے اراضی الاٹ کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ترقی، اس برس جل جیون مشن کو مکمل کرنے اور جنگلات کے حقوق کو آسانی سے آسان بنانے کے لئے خصوصی اور مربوط توجہ دی جائے گی۔ بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر محمد شاہد سلیم ڈار نے ایک پرزنٹیشن میں ضلع میں جاری کاموں، بڑے منصوبوں، فلیگ شپ سکیموں کی محکمہ وار صورتحال پیش کی اور مختلف شعبوں میں کامیابیوں اور پیش رفت پر روشنی ڈالی۔