لیفٹیننٹ گورنر نے شہلا رشید کی کتاب
سری نگر/27 اکتوبر2024ئلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں محترمہ شہلا رشید کی تحریر کردہ کتاب ”رول ماڈل۔ انسپائرنگن سٹوریز آف اِنڈین مسلم اچیورز“ کی رسم رونمائی اَنجام کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے آج کے نوجوانوں اور آنے والی کئی نسلوں کو ترغیب دینے کے لئے اپنی کتاب میں کمیونٹی سے اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو اکٹھا کرنے کے لئے مصنفہ کی ستائش کی۔اُنہوںنے کہا کہ شہلا رشیدکی ”رول ماڈل۔ انسپائرنگ سٹوریز آف اِنڈین مسلم اچیورز“ نوجوانوں کے لئے ایک مشعل راہ ہے تاکہ وہ ترقی یافتہ اور متحرک ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ اَدا کر سکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے قوم کی تعمیر میں مسلم کمیونٹی کے اہم کردارکو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سنیما ، دفاع ، کھیل اور سائنس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی متاثر کن مسلم شخصیات لازوال اقدار کی نمائندگی کرتی ہیں اور وِکست بھارت کی تعمیر کے مقصد کا ایک نیا احساس پیدا کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کتاب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی متاثر کن شخصیات کے خوابوں اور عزم کی عکاسی کرتی ہے اور مسلم کمیونٹی کے نوجوان ذہنوں کو سماجی تبدیلی میں فعال طور پر حصہ لینے کے لئے روشناس کرتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ 10 برسوں میں فلاحی پروگراموں کے ساتھ اقلیتی کمیونٹیوں کے نوجوانوں اور خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے کی گئی کوششوں کا بھی اشتراک کیا۔ مصنفہ شہلا رشیدکی کتاب بغیر کسی امتیاز کے سب کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کتاب نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور اپنے متعلقہ پیشوں میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کتاب کی مصنفہ شہلا رشید کی جمہوری اقدار سے گہری وابستگی اور قوم کی تعمیر کے عزم کی بھی ستائش کی اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے خواتین اور نوجوانوں کو شامل کرنے کی اُن کی کوششوں کو سراہا۔