منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

by Srinagar Mail
01/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموںو کشمیر معروف سیاسی لیڈر و ممبر اسمبلی نگروٹھ دوندر سنگھ رینہ انتقال کر گئے
کشمیر سے لیکردلی تک سیاسی حلقے سوگوار ، تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری وزیر اعلیٰ ،وزیر داخلہ امیت شاہ لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ ،وہرا ،فارو ق عبد اللہ اور دیگر سیاسی لیڈران کا اظہار افسوس
سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور جموںو کشمیر یوٹی کے معروف سیاست دان دورندر سنگھ رانہ گزشتہ رات دلی کی ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔اس دوران ان کے انتقال پر جموںو کشمیر کے سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شدید دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران،وزیر اعظم نرندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ لیفٹیننٹ گورنر، وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ ،سابق گورنر این این وہرا ،ڈاکٹرفارو ق عبد اللہ۔روندر رینہ،سیف الد این سوشز غلام نبی آزاد ،اسمبلی کے عبوری سپیکر مبارک گل اور دیگر سیاسی لیڈران نے اظہار افسوس کر کے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق دویندر سنگھ رانا بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس سے وابستہ تھے اور انہیں عمر عبداللہ کا قریبی ساتھی مانا جاتا تھا۔اس بات کا اعتراف نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کیا ہے کہ دوندر سنگھ رینہ کے والد صاحب کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات تھے انہوں نے بتایا مرحوم رینہ کو عمر عبد اللہ کے ساتھ اتہائی قربت تھی۔انہوں نے کہا نا معلوم وجوہات کی بناءپر انہوں نے2021میں پارٹی چھوڑی نہ جانے کن وجوہات پر لیکن انہوں نے زیادہ تر پارٹی کے خلاف نہیں بولا اگر کوئی بیان دیا بھی وہ کسی اور پارٹی میں دیا جاتا ہے ۔ دوندر سنگھ رانہ سیاسی لیڈر ہونے کے علاوہ ایک سرکردہ تاجر بھی تھے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’شری دیویندر سنگھ رانا جی کے بے وقت انتقال کے بارے میں جان کر بہت گہرا صدمہ ہوا۔ ان کے انتقال سے ہم نے ایک محب وطن اور بڑے پیمانے پر قابل احترام رہنما کو کھو دیا ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھلائی کے لیے پرعزم تھے‘۔انہوں نے کہا: ’میں ان کے خاندان اور دوستوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی‘۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ’گذشتہ شب سے آنے والی غمناک خبر واقعی کم نہیں رہی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’دویندر میں جانتا ہوں کہ گذشتہ کچھ برسوں سے ہمارے درمیان اختلافات تھے لیکن میں ان تفریحی اوقات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں جو ہم نے ایک ساتھ شیئر کیے اور جو بہترین کام ہم نے ایک ساتھ کئے‘۔ادھر وزیر اعلیٰ بعد میں ان کے رہائش گاہ پر بذات خود تعزیت پرسی کے لئے پہنچ گئے۔نائب وزیر اعلیٰ سریندر سنگھ چودھری نے رانا کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’دویندر رانا جی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ’یہ خبر خاص طور پر ایک اچھے دن پر مایوس کن ہے۔ میں ان کے خاندان اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ جی کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی کے نقصان پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’دویندر سنگھ رانا جی کے اچانک انتقال پر گہرا صدمہ پہنچا‘۔انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پیش کی۔جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر طارق حمید قرہ نے بی جے پی لیڈر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا: ”میں ایم ایل اے شری دیویندر سنگھ رانا جی کے انتقال پر بہت افسردہ ہوں۔ادھر ان کے انتقال کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی ہر طرف لوگوں میں مایوسی چھا گئے جبکہ سوشل میڈیا پر دوندر سنگھ رینہ کے انتقال پر ہرا یک سیاسی لیڈر نے اپنے دکھ کا ظہار کیا ہے جبکہ ان کے آبائی علاقے میں ہر چہرہ افسردہ تھا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آری گام ترال میں نیابجلی ٹرانسفامر نصب نہ کرنے پر ممبر اسمبلی ترال برہم

Next Post

پستونہ ترال سے وہاب صاحب کھریو تک زیر تعمیر سٹرک برسوں سے تشنہ تکمیل

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post

پستونہ ترال سے وہاب صاحب کھریو تک زیر تعمیر سٹرک برسوں سے تشنہ تکمیل

سرکار تمام خالی اسامیوں کو پُر کرے گی:سکینہ ایتو

سرکار تمام خالی اسامیوں کو پُر کرے گی:سکینہ ایتو

سکینہ مسعود اِیتو نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال اور سپر سپیشلٹی ہسپتال سری نگر کا اچانک معائینہ کیا

سکینہ مسعود اِیتو نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال اور سپر سپیشلٹی ہسپتال سری نگر کا اچانک معائینہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail