منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سکینہ مسعود اِیتو نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال اور سپر سپیشلٹی ہسپتال سری نگر کا اچانک معائینہ کیا

دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات اور ضروری خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا

by Srinagar Mail
01/11/2024
A A
سکینہ مسعود اِیتو نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال اور سپر سپیشلٹی ہسپتال سری نگر کا اچانک معائینہ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/یکم نومبر2024ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سکولی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ مسعود اِیتو نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال اور سپر سپیشلٹی ہسپتال سری نگر کا اچانک معائینہ کیا اورمریضوں کے لئے طبی سہولیات اور ضروری خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اور طبی سہولیات کا موقعہ پر جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ہسپتال کے آئی سی یو، ایمرجنسی وارڈوں اور دیگر یونٹوں کا معائینہ کیا تاکہ ان کی صفائی کے ساتھ ساتھ وہاں دستیاب دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پروزیر موصوفہ نے ڈاکٹروں اور دیگر پیرا میڈکس سے گفتگو کرتے ہوئے معیاری صحت نگہداشت کی اہمیت بالخصوص اس ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈوں پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہاکہ اِس ہسپتال میں بڑی تعداد میں ریفرل کیسز آتے ہیں اور اِس لئے ہمیں ان سے نمٹنے کے لئے سہولیات اور دیگر ذرائع دستیاب ہونے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ، ڈاکٹروں اورطبی عملے کے ساتھ ایمرجنسی صورتحال کے دوران رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سکینہ مسعود اِیتونے بات چیت کے دوران اِس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری حکومت جموں و کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں صحت سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت شعبے کی ترقی ہماری حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور ہم جموں و کشمیر میں عالمی معیار کا ہیلتھ کیئر سسٹم قائم کرنے کے لئے وقف ہیں۔اُنہوں نے معائینے کے دوران مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت خدمات کے بارے میں ان سے موقعہ پر رائے لی۔دریں اثنا،و زیر موصوفہ نے سپر سپیشلٹی ہسپتال سری نگر کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ہسپتال کا چکر لگایا اور مختلف یونٹوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں دستیاب طبی آلات کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے اِستفساری گفتگو کی اور ان سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔بعد میں اُنہوںنے پرنسپل جی ایم سی سری نگر، ایڈمنسٹریٹر ایسوسی ایٹیڈ ہاسپٹل، ایم ایس ایس ایم ایچ ایس ہسپتال، ایم ایس سپر سپیشلٹی ہاسپٹل، دونوں ہسپتالوں کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور دیگر سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ ایک مختصر میٹنگ کی صدارت کی۔وزیر سکینہ مسعود اِیتو نے ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں صحت نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے اور طبی خدمات کو بڑھانے کے لئے حکومت کی لگن کاوعدہ کیا۔ اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ِانسانی وسائل سے متعلق دیگر حقیقی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا اور اُنہیں فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سرکار تمام خالی اسامیوں کو پُر کرے گی:سکینہ ایتو

Next Post

افسران دفاترسے باہر نکل کر میدان میں لوگوں کے مشکلات دور کریں :ممبر اسمبلی ترال

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
افسران دفاترسے باہر نکل کر میدان میں لوگوں کے مشکلات دور کریں :ممبر اسمبلی ترال

افسران دفاترسے باہر نکل کر میدان میں لوگوں کے مشکلات دور کریں :ممبر اسمبلی ترال

خانیار سرینگراور اننت ناگ میںفورسز اور ملی ٹینٹوںکے درمیان تصادم آرائیاں

ریاسی اور گاندر بل میں سڑک حادثات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail