سید اعجاز
ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے سنیچر کے روز ٹاون ہال ترال میں تمام سرکاری محکموں کے ضلعی اور سب ضلع افسران کے ساتھ ایک تعارفی اور جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ہے ۔میٹنگ کے دوران ممبر اسمبلی نے حلقہ انتخاب ترال کے تمام ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کاج کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ اب عوامی سرکارآئی ہے اس لئے لوگوں کو درپیش مختلف قسم کے مشکلات کو دور کرنے کے لئے دفاتر کے بجائے میدان میں موجود رہنے کی تاکید کی ہے ۔انہوں نے مختلف علاقوں میں رابط سڑکوں کی خستہ حالی،پینے کے صاف پانی کی دستیابی بہتر بجلی سپلائی کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے جانکاری حاصل کی ہے ۔موصوف نے کئی علاقوں میں کھیل کے کے میدانوں کی قلت کا مسئلہ بھی افسران کے ساتھ اٹھایا ۔انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد ممبر اسمبلی نے پہلی میٹنگ منعقد کی ہے۔اس دوران انہوں نے تمام محکموں کے افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی ہے ۔