سرینگر//جموں کے ریاسی علاقے میںگزشتہ رات ایک سڑک حادثے میں 10ماہ کے بچے سمیت3افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ گاڑی میں سوار 3دیگر افراد شدید طور زخمی ہوئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ادھر گاندر بل میں ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ2دیگر راہ گیر زخمی ہوئے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ضلع ریاسی کے چسانا میں چھمالہ موڈ پر ایک ایکو گاڑی زیر نمبرJK20C6326ٰٓچھمالہ موڑ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار6افراد میں سے ایک دس سالہ بچے سمیت3 افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ 3زخمی ہوئے جن کو فوری طور جی ایم سی جموں نازک حالت میں منتقل کیا گیا ۔نمائند نے جاں بحق افراد کی شناخت 19سالہسندور سنگھ،27سالہ کلچا دیوی اور10ماہ کا نو زائد بچہ کے طور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں منیگام کے قریب سنیچر کے روزایک حادثے می 58سالہ خاتون جان بحق ہوئی جبکہ دیگر2راہ گیر زکمی ہوئے۔ نمائندے کے مطابق ایک گاڑی زیر نمبروینJK16 5794نے منیگام کے قریب تین افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زوجہ غلام قادر ساکن ہری پورہ موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئی پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔