سانبہ 2 نومبر 2024 ئ پرنسپل سیکرٹری ثقافت اور اسکولی تعلیم سریش کمار گپتا نے آج تاریخی سانبہ قلعہ کے اندر واقع ڈسٹرکٹ لائیبریری کا دورہ کیا اور جدید کاری اور سہولتوں میں اضافہ کے کاموں کا جائیزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سانبہ ، ڈائریکٹر آرکائیوز ، آثار قدیمہ اور عجائب گھر ، سی ای او ، ایکسین پی ڈبلیو ڈی ، میونسپل کمیٹی کے افسران اوردیگر افسران بھی تھے ۔ معائینہ کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے لائیبریری کے اہم حصوں کا دورہ کیا جس میں ریڈنگ روم ، بزرگ شہریوں کے روم ، بچوں اور طلباءکیلئے مخصوص جگہیں شامل ہیں ۔ انہوں نے لائیبریری کے عملے اور سرپرستوں کے ساتھ ان کی ضروریات کو سمجھنے کیلئے ، خاص طور پر لائیبریری کے وسائل اور سہولت کی دیکھ بھال کے حوالے سے قریبی رابطہ کیا ۔ اس دورے کی ایک اہم توجہ سانبہ قلعہ میں پہلے مرحلے کے کاموں کا جائیزہ لینا تھا جس کا مقصد جموں اور کشمیر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے لائیبریری کو جدید بنانا ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے لائیبریری کی بحالی اور جدید کاری کے منصوبوں کے حصے کے طور پر تاریخی مخطوطات اور وسائل کی حفاظت میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ۔
انہوں نے مرحلہ وار تعمیر نو کا منصوبہ تجویز کیا جس میں زائرین کے تجربات کو بہتر بنانے اور سانبہ کے رہائشیوں کی تعلیمی اور ثقافتی امنگوں کو مزید سپورٹ کرنے کیلئے ایک نئی عمارت کی تعمیر شامل ہے ۔