سرینگر///3نومبر اتار چڑھاوا سیاست کا حصہ لیکن آنے والے وقت میں پی ڈی کا بہتر مستقبل ہوگا جبکہ پارٹی بہتر انداز میں ابھر کر سامنے آئے گی ان باتوں کا اظہارپی ڈی پی کے ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے اتوار کے روز اپنے رہائش گاہ پر ایک پارٹی ورکران کے ایک بھاری کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ترال میں تعمیر و ترقی کا ایک دور شروع ہوگا علاقے میں رابط سڑکوں کا جھال بچھایا جائے گا ،نوجوانوں کے لئے ضرورت کے مطابق کھیل کے میدان بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا یمارے خاندان نے برسوں سے سیاست میں رہ کر عوام کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے لوگوں کو بتایا غیر ضروری مسائل کو چھوڑ جو بھی مسئلہ عوام کو درپیش ہوگا آپ کا خادم یہاں ان کو حل کرنے کے لئے حاضر ہے ۔ممبر اسمبلی نے بتایا وہ آنے والے پنچائتی،بلدیاتی اور ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے ہر جگہ اپنے امیدواروں کو کھڑے کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ورکران کے ساتھ کام جاری ہے ۔رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ سیاسی پارٹیوں میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے لیکن پی ڈی پی ایک ایسی پارٹی ہے جو مستقبل میں ایک بہتر پارٹی کے طور ابھرے گی ۔انہوں نے کہا پارٹی ریوائی کر رہی ہے ۔انہوں نے ترال میں اپنے رہائش گاہ پر ایک ایک بڑے پارٹی ورکراس کا اجلاس طلب کیا تھا ۔