سرینگر///3نومبر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو ٹی آر سی سری نگر میں گرینیڈ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتاہے ۔انہوں نے سیکورٹی اداروں کوایسے حملوں کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق وزیر اعلیٰعمر عبد اللہ نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو ایسے حملوں کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عمر عبداللہ نے کہا: "پچھلے کچھ دنوں سے وادی کے کچھ حصوں میں حملوں اور انکاو¿نٹر کی سرخیوں کا غلبہ رہا ہے۔ سری نگر کے ’سنڈے مارکیٹ‘ میں بے گناہ خریداروں پر دستی بم حملے کی آج کی خبر انتہائی پریشان کن ہے۔”معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا”، انہوں نے X پر لکھا۔انہوں نے مزید کہا، "سیکیورٹی اپریٹس کو حملوں کی اس تیزی کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنی زندگی گزار سکیں۔خیال رہے سری نگر کے سنڈے مارکٹ میں ٹی آر سی گرونڈ کے قریب بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں نا معلوم افراد نے ہیتھ گولہ پھینکا جس کے نتیجے میں10افراد زخمی ہوئے ۔