سرینگر//شہر سرینگر میں اتوار کے روزانتہائی بھیڑ بھاڑرہنے والے علاقے ٹی آر سی میں سنڈے مارکٹ کے قریب نا معلوافراد نے بھیڑ میں گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں یہاں 10افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔اس دوران اس گرنیڈ حملے کی باریک بینی سے تحقیقات کیا جا رہے ۔جموںو کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی پی ) نے ہسپتال جا کر گرنیڈ حملے میں زخمی افراد کی عیادت کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سری نگرمیںسنڈے مارکٹ کے قریب اتوار کے روز اڈھائی بجے کے قریب نا معلوم افراد نے بھیڑ میں ایک ہیتھ گولہ پھینکا جو یہاں عام شہریوں کی بھیڑ میں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں10افراد زخمی ہوئے اس دوران سبھی زخمی افراد کو فوری طور ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں اور تمام افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے فوراً بعد پولیس اور فورسز کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا دورہ کر کے باریک بینی سے ہر چیز کا جائزہ لیا ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس وکے بدری نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ کر کے یہاں زیر علاج زخمیوں کی خبر گیری کی ہے۔پولیس زرائع نے زخمی افراد کی شناخت،مصباح جان ساکن نوگام سرینگر،ازان کلو ساکن نور باغ سرینگر،حبیب اللہ راتھر ساکن کلوسہ بانڈی پورہ، الطاف احمد ساکن شوپیان،فاضل احمد ساکن خانیار سرینگر،عزیر فاروق ساکن پٹن،فیضان مشتاق ساکن پانپور،زاہد وانی چیک پورہ کلان نوگام ،غلام محمد صوفی ساکن چھتہ بل سرینگر،سمیہ جان ساکن نائد کھائی سمبل کے طور کی ہے سبھی زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ اس واقعے کے بعد مزکورہ جگہ پر افراد تفرری کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔جبکہ پولیس اور فورسز نے مل کر اس واقعے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے ۔ جبکہ فارنسک ٹیم نے یہاں جائے واردات کا دورہ کیا اور ضروری نمونے حاصل کئے ہیں۔خیال رہے شہر سرینگر میں کافی مدت کے اس طرح کا واقعہ پیش آیا جبکہ سنیچر کے روز سرینگر کے خانیار علاقے میں ایک جھڑپ ہوئی جس میں غیر ملکی لشکر کمانڈر کو مار گرایا گیا ۔