سرینگر////یکم نومبر //ترال کے پستونہ علاقے سے کھریو وہاب صاحب تک زیر تعمیر رابط سڑک برسوں سے تشنہ تکمیل ہے اس دوران مقامی لوگوں،ممبر اسمبلی ترال،نیشنل کانفرنس لیڈران نے یک زبان ہو کر موجودہ سرکاری سے اپیل کی ہے کہ وسیع آبادی کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جائے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے جنوبی کشمیر کے سید آباد پستونہ نامی گاﺅں سے وہاب صاحب کھریو تک7کلو میٹر لمبی سٹرک پر برسوں کا قبل کام شروع ہونے کے ساتھ ہی ٹھپ ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ مایوسی کے شکار ہوئے ہیں ۔ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ پستونہ وہاب صاحب روڑ کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر اسے تعمیر کیا جائے ۔انہوں نے کہا جموںو کشمیر کے متعدد علاقوں کے جنگلات کے بیچوں بیچ راستے نکالے گئے ہیں تاہم سابق حکمرانوں کے دورمیں اس سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے باجود تاحال مزید کام نہیں کیا گیا ہے جو صرف7کلو میٹر لمبی ہے ۔انہوں نے کہا لوگوں نے مجھے بتایا کہNOCمحکمہ جنگلات کی جانب سے نہ ملنے کی وجہ سے تاحال یہ کام رکا پڑا ہے ۔ممبر اسمبلی نے موجودہ سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم سڑک کو تعمیر کرنے کے لئے فوری طور منظوری دیں ۔ انہوں نے کہا بہت جلد وہ اس مسئلے کو لیکر جموںو کشمیر کے وزیر اعلیٰ سے بھی ملنے کی کوشش کریں گے جس میں بگمڑ بٹنور پہلگام ،پستونہ وہاب صاحب اور سیاحتی مقام ناگہ بیرن تک سڑک کے حوالے سے خاص طور پر ملاقات کریں گے ۔ رفیق احمد نائیک اور ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی یہاں پستونہ میں گرام سبھا میں مشترکہ طور شرکت کے بعد یہاں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ منظور احمد گنائی نے بتایا کہ میں لوگوں کی خدمت کے لئے ڈی ڈی سی بنا اور میںبر ابر لوگوں کی خدمت کروں گا۔ منعقدہ گرام سبھا میں ایم ایل اے ترال،ڈی ڈی سی آری پل،بی ڈی او آری پل اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ دریں اثنا جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر رکن و بلاک صدر ترال عبد الاسلام ملک نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ پستونہ وہاب صاحب روڑ تعمیر کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کا دیرینہ خواب پورا ہو سکے۔اس دوران بلاک صدر نے بتایا کہ انہوںکہا” مجھے کم بیش50سال نیشنل کانفرنس کے وابستگی رہی ہے لیکن میرا صرف یہ مطالبہ ہے کہ اب کی بار ہماری مکمل سرکارآئی ہے اس لئے اب کی بار ترال کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔اس موقعے پرعلاقے میں سیاحتی کے لئے کام کر رہے ڈاکٹر معراج الدین رفیقی نے بتایا اس روڑ کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو روز گار کے موقعے پیدا ہوں گے ۔انہوں نے ببھی موجودہ سرکار سے اب بارے میں فوری مداخلت کی اپیل۔اس موقعے پر علاقے کی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں موجود تھی جنہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے اس کام کو صرف نیشنل کانفرنس سرکار ہی مکمل کر سکتا ہے ۔انہوں وزیر اعلیٰ جموںو کشمیر عمر عبد اللہ سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔