سری نگر:۴،نومبر: : بی جے پی کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما نے منتخب اسپیکر عبدالرحیم راتھر کے تجربے کی تعریف کرتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اسپیکر سے غیر جانبدارانہ مو ¿قف کا مطالبہ کیا۔جے کے این ایس کے مطابق بھاجپا سے وابستہ لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرمانے عبدالرحیم راتھر سے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ آپ کو اس ایوان میں رہنے کا وسیع تجربہ ہے۔ آپ حکومت میں بھی رہے اور اپوزیشن میں بھی۔ اپوزیشن کی طرف سے آپ کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ سنیل شرما نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے تجربے سے سیکھیں گے۔سنیل شرما نے کہا کہ حزب اقتدارکے بنچوں سے زیادہ اپوزیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس حزب اختلاف کے کیمپ میں نوجوان خون ہے لیکن اس کے باوجود ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم نظم و ضبط برقرار رکھیں گے اور روح کے مطابق اصولوں پر عمل کریں گے۔وہ کل بی جے پی کے ایل او پی کے طور پر منتخب ہوئے تھے، اس پارٹی نے جس نے 29 سیٹیں جیتی تھیں۔ تاہم بی جے پی کو ایم ایل اے نگروٹا دیویندر سنگھ رانا کی موت کی صورت میں یک بڑا جھٹکالگا