سرینگر//جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے منگل کو کہا کہ طلباءسے زیادہ فیس لینے والے پرائیویٹ اسکولوں کی جانچ کی جائے گی اور کوئی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وزیر تعلیم نے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے دوسرے دن کے اجلاس کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، حکومت "ان پرائیویٹ اسکولوں کی جانچ کرے گی جو مقررہ اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے اور طلبا سے حد سے زیادہ فیس وصول کرتے پائے گئے۔انہوں نے سری نگر میں جے کے اسمبلی ہال کے صحن میں نامہ نگاروں کو بتایا، "جب ہمیں شکایت موصول ہوتی ہے، تو ہم اس پر کارروائی کریں گے۔