سید اعجاز
ترال //گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں منگل کے روز دو روزہ قومی سمنار”کشمیر کے صوفیوں اور ریشیوں کی اخلاقی تعلیمات پر غور فکر ” کے عنوان پر ، انڈین کونسل آف سوشل سائنس اینڈ ریسرچ نئی دلی کےاہتمام سے منعقد کیا گیا جس میں معروف ادیب پروفیسر بشر بشیر، ڈاکٹر نثار احمدبٹ ترالی،کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے سربراہ، مختلف کالجوں کے سربراہان،سکالرس۔ کالیج کے پرنسپل پروفیسر مشتاق احمد ملک اور محقیقین کے علاوہ کالیج طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیر میں صوفی ازم کے درخشندہ ستاروںجن میں حضرت شاہ ہمدانؒ، علمدار کشمیرؒ ، لل دید اور دیگر صوفیاءکرام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ کشمیر میں صوفی ازم ہی عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا سکتا ہے۔مقررین نے موجودہ دور میں صوفیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ہیمال ناگراے نامی کتاب کی رسم اجرائے بھی انجام دی گئی