پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیر سکینہ مسعود اِیتو نے بڈگام کا دورہ کیا

کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ میں صحت سہولیات کا معائینہ کیا

by Srinagar Mail
05/11/2024
A A
وزیر سکینہ مسعود اِیتو نے بڈگام کا دورہ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بڈگام/05 نومبر2024ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم، تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ مسعود اِیتو نے آج ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کا دورہ کیا اور علاقے میں صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے دورے کے دوران کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) چترگام، سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) چاڈورہ کا معائینہ کیا اور وہاں مقامی لوگوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج چاڈورہ کا بھی دورہ کیا اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وزیر موصوفہ کے ہمراہ ایم ایل اے چاڈورہ علی محمد ڈار، ایم ایل اے بیروہ ڈاکٹر شفیع احمد وانی،ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈائریکٹر کالجز اور مختلف متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔وزیر نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چترگام میں طبی خدمات کی دستیابی، بنیادی ڈھانچے اور عملے کی تعداد کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا چکر لگایا اور ہسپتال کے جنرل وارڈوں ، ایمرجنسی وارڈاور دیگر یونٹوں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بات چیت کی اور اُنہیں مریضوں کو بہترین معیار کی طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔محترمہ سکینہ مسعود اِیتو نے کہا،”صحت ہر فرد کے لئے سب سے اہم ہے اور اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم عوام کو بالخصوص دیہی علاقوں میں معیاری صحت خدمات فراہم کریں۔“اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ تمام ضروری اَدویات، آلات اور طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈیوٹی روسٹر پر من و عن عمل کیا جائے تاکہ مطلوبہ عملہ اور ڈاکٹر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں۔
وزیر موصوفہ نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں مریضوں اور تیمارداروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور سینٹر میں فراہم کی جانے والی صحت خدمات کی صورتحال کے بارے میں ان سے موقعہ پر رائے حاصل کی۔
اِس موقعہ پراُنہوں نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے وزیر کو مختلف مختلف مسائل اورمطالبات گوش گزار کئے ۔ وزیر موصوفہ نے اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
دریں اثنا، وزیر موصوفہ نے سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈِی ایچ) چاڈورہ کا بھی معائینہ کیا اور ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے، مریضوں کی خدمات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی رسپانس میکانزم کا بھی جائزہ لیا۔
بعد میں محترمہ سکینہ مسعود اِیتو نے گورنمنٹ ڈِگری کالج چاڈورہ کا بھی دورہ کیا اور اِس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے لیکچر ہال، لائبریری اور کالج کے دیگر حصوں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے کالج کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے فیکلٹی ممبران ، عملے اور طلبا¿ کے مسائل اور تجاویز کو سمجھنے کے لئے بات چیت کی۔
اُنہوں نے دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کالج اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈگری کالج ترال میں دو روزہ قومی سمنار منعقد

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ میں نوجوانوں سے اِستفساری گفتگو کی اور جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ اتوار کو متوقع: وزیر تعلیم سکینہ ایتو

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

سالانہ امرناتھ یاترا 2023:2راستوں پرہونگے یاتریوں کیلئے120لنگرخانے

سالانہ امر ناتھ یاترا2025۔اب تک 20ہزارسے زیادہ عقیدت مند پہنچے: ایل جی منوج سنہا

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

سر ی نگرمیں مسلسل تیسرے سال 8ویں محرم کاروایتی جلوس برآمد، ہزاروں عزاداروں کی پُرجوش شرکت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے ضلعی پروجیکٹ یونٹوں کو عوامی معلومات کیلئے ڈیش بورڈبنانے میں تیزی لانے کی ہدایت دی

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

ڈِی ایم آر آر آر کی اننت ناگ اور کولگام میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا اِنعقاد

Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ میں نوجوانوں سے اِستفساری گفتگو کی اور جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ میں نوجوانوں سے اِستفساری گفتگو کی اور جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

نائب وزیر اعلیٰ نے شوپیاں او رپلوامہ کے پی ڈبلیو ڈی منصوبوں کا جائزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے شوپیاں او رپلوامہ کے پی ڈبلیو ڈی منصوبوں کا جائزہ لیا

ممبر اسمبلی ترال رفیق احمدنائیک وزیر اعلی سے ملاقی،ترال کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے میمورنڈم پیش کیا

ممبر اسمبلی ترال رفیق احمدنائیک وزیر اعلی سے ملاقی،ترال کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے میمورنڈم پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail