جموں 10 نومبر 2024 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج راج بھون بھون میں شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ کے دوسرے موبائل سنسکرت گروکُل کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے اپنی مبارکباد پیش کی اور شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ ور اس پہل سے جُڑے سبھی لوگوں کی سنسکرت زبان اور سنسکرت صحیفوں کی لازوال حکمت کو مقبول بنانے کیلئے ان کی مسلسل کوششوں کی ستائش کی ۔ موبائل سنسکرت گروکُل جموں کشمیر میں دیوانی سنسکرت کے فروغ کیلئے ” ہر گھر میں سنسکرت ۔ گیہے گیہے سنسکرت “ مہم کا ایک حصہ ہے ۔ چئیر مین ایس ڈی میموریل ایجوکیشنل ٹرسٹ مسٹر راکیش گنڈوترہ کی طرف سے موبائل سنسکرت گروکُل کیلئے ایک گاڑی فراہم کی گئی ہے ۔ اس موقع پر جو شخصیات موجود تھیں اُن میں صدر شری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری ، ٹرسٹریز اور ٹرسٹ کے ممبران بشمول مسٹر آر کے چھبر ، ڈاکٹر وسو گپتا ، مسٹر جگدیو سنگھ چب ، مسٹر اُتم چند شرما، مسٹر راجیو شرما ، مسٹر پرمود شرما ، مسٹر راکیش گنڈوترہ مسٹر نریش رینہ ، مسٹر پون کھجوریہ ، مسٹر انجان ، مسٹر پرگون شرما ، مسٹر ابھیراج شرما ، پروفیسر شرت شرما اور ڈاکٹر سنجے شرما شامل تھے ۔