جموں 10 نومبر 2024 ئ سکھ کوارڈینیشن کمیٹی جموں و کشمیر کے وفد نے چئیر مین سردار اجیت سنگھ کی قیادت میں آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ وفد کے ارکان نے ایک چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس میں یو ٹی میں رہنے والے سکھ برادری کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ۔ انہوں نے پہاڑی ایتھنک گروپ میں اہل سکھ آبادی کو شامل کرنے ، پنجابی زبان کے فروغ اور سرینگر میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی تنصیب سے متعلق کئی مطالبات بھی پیش کئے ۔ سردار اجیت سنگھ نے لفٹینٹ گورنر کو سکھ برادری سے متعلق مختلف مسائل بشمول تاریخی گاو¿ں سرمنجلا ، رام نگر ، اودھمپور میں گرودوارہ صاحب کی تعمیر نو کیلئے زمین کی الاٹمنٹ سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کمیونٹی کے مسائل کو انتہائی حساسیت کے ساتھ حل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کرنے پر لفٹینٹ گورنر کی زیر قیادت یو ٹی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ بات چیت کے دوران ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل کے ازالے کیلئے مناسب کارروائی کی جائے گی ۔