ترال// ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک نے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی پی نے حلقہ انتخاب ترال میں پارٹی کی جانب سے نئے زونل صدر کو منتخب کرنے تک بلدیاتی وپنچائتی الیکشن کے پیش نظر سابق زونل صدر پیر قطب الدین ۔ محمد ایوب نائیک ،محمد امین بٹ ،اور عبد الرشید بٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقے میں دونوں انتخابات کے سلسلے میں مختلف قسم کی تیاریاں شروع کریں۔انہوں نے حلقے کے پارٹی ورکران سے بھی اس، سلسلے میں انہیں تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ یہاں دونوں الیکش کی بہتر انداز میں تیاریاں شروع کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے زونل صدر اور باقی عہدوں پر تا حال کسی کو منتخب نہیں کیا گیا ہے لیکن انتخابات کی تیاریوں کو شروع کرنے کے لئے مزکورہ بالا افراد کو تعینات کیا گیا ۔