جموں 16 نومبر 2024 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج جھری میلے کا دورہ کیا اور جھری گاو¿ں میں بابا جیتو کو ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا بابا جیتو کی قربانی معاشرے کو ایک مضبوط قوم کیلئے کام کرنے کی ترغیب دیتی رہتی ہے ۔ جھری میلہ گراو¿نڈ میں لفٹینٹ گورنر نے کسانوں اور عقیدت مندوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنچائتی اور شہری بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں گے ۔ جھری میلہ کی گہری روحانی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سالانہ تقریب ہمیں ہمارے کسان خاندانوں کی قربانیوں اور انسانیت کی خدمت اور پرورش میں ان کے اہم کردار کی یاد دلاتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” جھری میلہ ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کی علامت ہے اور سماجی اقدار کے دھاگے میں جڑی روایت لوگوں کو ہماری وراثت ، ثقافت ، فن اور دستکاری کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی کی رہنمائی میں زراعت کے شعبے کو تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اشتراک کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا جموں و کشمیر کے یونین ٹیری ٹری کے کسانوں کو بااختیار بنانا میرا مشن ہے اور ہم نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تبدیلی کو تیز کرنے کیلئے اسٹریٹجک اقدامات کئے ہیں ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دیہی علاقوں میں ہمارے نوجوانوں کو ترقی کرنے کے مساوی مواقع ملیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے پی او جے کے مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں ، قبائلیوں ، بالمیکیوں اور دیگر محروم طبقات کے بے گھر خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے ترقی پسند کسانوں اور جھری میلے کے انعقاد میں مصروف اہلکاروں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے سرکاری محکموں ، زرعی تاجروں اور کسانوں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی دورہ کیا ۔ اس تقریب میں فنکاروں کی طرف سے متاثر کُن پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس میں خطے کے بھر پور فن اور ثقافت کی نمائش کی گئی ۔