منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

لفٹینٹ گورنر نے بابا جیتو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، کسانوں سے بات چیت کی

پنچائت اور شہری بلدیاتی انتخابات جلد ہوں گے ۔ ایل جی سنہا بابا جیتو کی قربانی معاشرے کو ایک مضبوط قوم کیلئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔ سنہا

by Srinagar Mail
16/11/2024
A A
جموں و کشمیر میں پنچایت اور بلدیاتی انتخابات جلد ہوں گے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں 16 نومبر 2024 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج جھری میلے کا دورہ کیا اور جھری گاو¿ں میں بابا جیتو کو ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا بابا جیتو کی قربانی معاشرے کو ایک مضبوط قوم کیلئے کام کرنے کی ترغیب دیتی رہتی ہے ۔ جھری میلہ گراو¿نڈ میں لفٹینٹ گورنر نے کسانوں اور عقیدت مندوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنچائتی اور شہری بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں گے ۔ جھری میلہ کی گہری روحانی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سالانہ تقریب ہمیں ہمارے کسان خاندانوں کی قربانیوں اور انسانیت کی خدمت اور پرورش میں ان کے اہم کردار کی یاد دلاتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” جھری میلہ ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کی علامت ہے اور سماجی اقدار کے دھاگے میں جڑی روایت لوگوں کو ہماری وراثت ، ثقافت ، فن اور دستکاری کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی کی رہنمائی میں زراعت کے شعبے کو تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اشتراک کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا جموں و کشمیر کے یونین ٹیری ٹری کے کسانوں کو بااختیار بنانا میرا مشن ہے اور ہم نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تبدیلی کو تیز کرنے کیلئے اسٹریٹجک اقدامات کئے ہیں ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دیہی علاقوں میں ہمارے نوجوانوں کو ترقی کرنے کے مساوی مواقع ملیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے پی او جے کے مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں ، قبائلیوں ، بالمیکیوں اور دیگر محروم طبقات کے بے گھر خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے ترقی پسند کسانوں اور جھری میلے کے انعقاد میں مصروف اہلکاروں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے سرکاری محکموں ، زرعی تاجروں اور کسانوں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی دورہ کیا ۔ اس تقریب میں فنکاروں کی طرف سے متاثر کُن پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس میں خطے کے بھر پور فن اور ثقافت کی نمائش کی گئی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر ہندوستان کے ‘وکست بھارت’ سفر میں کلیدی کھلاڑی: ڈاکٹر جتیندر

Next Post

سکینہ مسعود نے کولگام کا دورہ کیا ، ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
سکینہ مسعود نے کولگام کا دورہ کیا ، ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

سکینہ مسعود نے کولگام کا دورہ کیا ، ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

جموں و کشمیر میں حالیہ ملی ٹنسی کے واقعات

اونتی پورہ میں تعمیرات کو کھڑا کرنے کی اجازت نہ دینے پر ممبر اسمبلی کی قیادت میں لوگو کا حتجاج

اونتی پورہ میں تعمیرات کو کھڑا کرنے کی اجازت نہ دینے پر ممبر اسمبلی کی قیادت میں لوگو کا حتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail