سرینگر//جموںو کشمیر کے وزیر خوراک و عوامی تقسیم کاری محکمے کے سربراہ ستیش شرمانے بدھ کے روز بتایا کہ راشن کے کوٹے میں اضافہ اور12سلنڈر صارفین کے لئے نیا سال کا تحفہ ہوگا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے بتایا12گیس سلنڈر اور راشن کی سپلائی میں اضافہ عمر عبد اللہ سرکار کا نیا سال کا لوگوں کے لئے تحفہ ہوگا۔شرما سرینگر میں آگ سے متاثررعناواری علاقے کا دورہ کرہے تھے۔انہوں نے کہا سرما کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ویزر نے مزید کہا سٹیٹ ہڈ کی بحالی عمر عبد اللہ سرکار کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا اس حوالے سے وزیر اعلیٰ حال ہی میں اس حوالے سے نئی دلی میں اعلیٰ قیادت سے بھی ملے ہیں۔شرما نے بتایا مجھے یقین ہے کہ ویزر اعظم نرندرمودی خود بھی جموںو کشمیرکے ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے دلچسپی رکھتے ہیںوزیر خوراک نے بتایا ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی باقی تمام مسائل حل ہوں گے ۔